روسی صدر ولادمیر پیوٹن کےاتحادی الیگزینڈر ڈیوگن کی گاڑی پر حملہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روسی دارالحکومت ماسکو میںواقع  ہو نے والے کار بم دھماکے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بائیں ہاتھ  قرار دیے جانے والے الیگزینڈر ڈیوگن کی بیٹی ہلاک ہو گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ماسکو میں ہونے والے اس کار بم دھماکے کا ممکنہ نشانہ روسی صدر کے انتہائی قریبی دوست  الیگزینڈر خود تھے مگر وہ محفوظ رہے اور انکی بیٹی جہان فانی سے رخصت ہو گئی ۔

 

اس دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حادثے کی تساویر وائرل ہو ئیں ،دھماکے کے بعد الیگزینڈر خوف و گھبراہٹ کے عالم میں کار سے اٹھتے شعلوں کو دیکھتے دکھائی د یتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ  روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دونوں باپ، بیٹی الیگزینڈر ڈیوگن اور ڈاریا ڈیوگن غیر ملکی پابندیوں والی فہرست میں شامل ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پیوٹن کے دوست الیگزینڈر کو یوکرین پر حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی بتایا جاتا ہے،روسی میڈیا کے مطابق الیگزینڈز نے پیوٹن کے لیے بہت سے کام سر انجام دیے ہیں اور پیوٹن بھی ہمیشہ سے ان کی کاوشوں کا ذکر کرتے آئے ہیں ۔

 

دوسری جانب ابھی تک روسی حکام کا اس حادثے سے متعلق کوئی تفتیشی بیان سامنے نہیں آیا ذرائع کا کہنا ہے کہ الیگزینڈر  کی دماغی حالت ابھی تشویش کا شکا ر ہے ۔

 

مزید پڑھیں : بھارت کی شمالی اور مشرقی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 50 افراد ہلاک

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+