چین اور روس کے مابین تجارتی تعلقات دن بہ دن بڑھنے لگے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : چین اور روس کیے مابین تجارتی تعلقات بڑھتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بھی مزید بہتر ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : حال ہی میں چین نے روسی تیل کی درآمدات میں اضافہ کر دیا ہے، یاد رہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے روسی گیس پر انحصار محدود کرنے کی کوششوں کی بدولت  چین اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات استوار ہو رہے ہیں ۔

 

غیر ملکی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق چین روس سے توانائی کی بڑی مقدار درآمد کر رہا ہے، نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق  مسلسل تیسرے ماہ کے دوران بھی روس چین کے لیے تیل کا سب سے بڑا سپلائر ہبن چکا ہے ۔

 

واضح رہے کہ جولائی میں چین نے کل 7.15ملین ٹن روسی تیل درآمد کیا جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کئی فیصد زیادہ ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : چین کی روس سے کوئلے کی درآمدات جولائی میں 7.42ملین ٹن کے ساتھ پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریبا فی صد زیادہ ہیں۔

 

مزید پڑھیں : روسی صدر ولادمیر پیوٹن کےاتحادی الیگزینڈر ڈیوگن کی گاڑی پر حملہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+