یوکرین نے روس کے سینکڑوں فوجیوں کو زہر دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی جانب سے  جنوب مشرقی علاقے میں تعینات سینکڑوں روسی فوجیوں کو زہر دیا  گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق کے یوکرین کی وزارت داخلہ کے ایک مشیر نے روسی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اپنے فوجیوں کو مضر صحت کھانا فراہم کیا جس سے ان کی حالت ناساز ہو گئی ہے ۔

 

روسی کی وزارت دفاع کے مطابق 31 جولائی کو متعدد فوجیوں کو تشویش ناک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مزید سچیک اپ کے لیے ٹیست کروائے گئے ، ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پر معلوم ہوا کہ ان کے جسم کے اندر ایک زہریلا مادہ  منتقل کیا گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : روس کی جانب سے بیان دیا ہے کہ فوجیوں کو زہر دینے کی منظوری یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے دی گئی تھی اور ان کی اجازت کے بعد ہی اس پلان میں پیش رفت کی گئی ۔

 

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین ایک لمبے عرصے سے تنازع برقرار ہے، روس نے فوجی طاقت کے ذریعے یوکرین کے کئی اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے تو دوسری جانب روس وکو بھی اسجنگ میں کئی نقصانات اٹھانا پڑ رہےہیں۔

 

مزید پڑھیں : روسی صدر ولادمیر پیوٹن کےاتحادی الیگزینڈر ڈیوگن کی گاڑی پر حملہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+