روس کی یورپ کو بڑی دھمکی
- 22, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس نے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کو 31 اگست سے دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سرکاری کمپنی گیز پروم نے اعلان کیا ہے کہ 31 اگست کو نارڈ اسٹریم گیس لائن کو دوبارہ 3 دن تک مرمت کیلئے بند کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ پائپ لائن جولائی میں 10 دن تک مرمت کیلئے بند رہی تھی۔
یورپین ذرائع اسے روس کی جانب سے تنگ کرنے کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جولائی میں جب گیس بند کی گئی تھی تو نہ صرف اس سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا بلکہ اس کے بعد گیس کی سپلائی بھی کم کر دی گئی تھی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ یورپی ممالک میں سب سے بڑی معیشت والے ملک جرمنی کو نارڈ اسٹریم پائپ لائن سے گیس سپلائی کی جاتی ہے۔
دوسری جانب گیز پروم کے اس اعلان کے بعد جرمنی نے اپنے ہاں موجود نیوکلئیر پاور پلانٹس کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے.
مزید پڑھیں : یوکرین نے روس کے سینکڑوں فوجیوں کو زہر دے دیا
تبصرے