روسی حملے کے پیش نظر کیف میں یوم آزادی کی تقریبات پر پابندی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رواں ہفتے سوویت یونین سے یوم آزادی کی سالانہ تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر جشن کی تقریبات  کو منسوخ کیا گیا ہے ۔

 

یوکرین نے اس معمہ پر بیان دیا کہ جنوبی سرحد پر روس نے کئی علاقوں پر راکٹ حملے کیے، اس علاقے میں یورپ کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی واقع ہے جس پر روس کی فوج قابض ہے،یوکرینی حکام کی جانب سے روسی اقدام کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :صدر وولودومیر زیلنسکی نے یوکرین کے 31 ویں یوم آزادی کی تقریب سے قبل روس کے حملوں سے خبردار کیا  اور اپنی عوامو کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی ۔

 

کیف کے حکام نے شہر میں بڑی عوامی تقریبات اور ریلیوں پر پابندی لگا  نے کے ساتھ ساتھ شہر میں کرفیو لگانے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے تا کہ  مزید کو ئی جانی نقصان نہ ہو سکے ۔

 

واضح رہے کہ یوکرینی حکامکی جانب سے لگا ئی گئی یہ پابندی پیر سے جمعرات تک جاری رہے گی۔

 

مزید پڑھیں : یورپی ملکوں کی آنکھیں اب کھل چکی ہیں کہ انھوں نے امریکہ کے بہکاوے میں آ کر اپنا ہی نقصان کیا ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+