300سال میں برطانوی معیشت کی تاریخی تنزلی ،11فیصد گراوٹ کا شکار

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ کی معیشت 300 سال میں پہلی بار تاریخی تنزلی سے دوچار ہوئی ہے، یہ تنزلی کسی بھی دوسری بڑی معیشت کے مقابلے میں  اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ  ثابت ہو ئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : برطانوی قومی شماریات کے  دفتر کے مطابق 2020ء میں ملک کی جی ڈی پی 11 فیصد کم ہوئی، محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ یہ 1709ء کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تنزلی ہے۔

 

یاد رہے کہ ان اعداد و شمار سے قبل ہی برطانیہ کی معیشت کے سکڑنے کی شرح جی 7 ممالک سے بھی زیادہ تھی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : برطانوی سرکاری رپورٹ کے مطابق کم جی ڈی پی کی وجہ شعبہ صحت اور ریٹیلرز کی طرف سے کم ٹیکسز کی ادائیگی ہے،دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں مہنگائی  میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

پچھلے سال نومبر میں برطانوی معیشت کورونا وائرس سے قبل کی صورتحال پر  پہنچ گئی تھی جس سے کافی حد تک مہنگائی میں بھی کمی واقع ہو ئی  تھی،تاہم اب دوبارہ معیشت  ڈگمگا رہی ہے ۔

 

اس تمام معاملے پر بینک آف انگلینڈ کا بھی  مئوقف ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے سے معیشت دوبارہ گرواٹ کا شکار ہو سکتی ہے ۔

 

مزید پڑھیں  : روسی حملے کے پیش نظر کیف میں یوم آزادی کی تقریبات پر پابندی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+