بی جے پی کے سابق ایم ایل اے گیان دیو آہوجا نے5 مسلمانوں کو قتل کرنے کا اعترا ف کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بی جے پی کے سابق ایم ایل اے گیان دیو آہوجا نے مبینہ طور پر گائے ذبح کرنے پر 5 مسلمانوں کا قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : بی جے پی کے رہنما ء  کی پارٹی کارکنان کو مسلمانوں کو قتل کرنے پر اُکسانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر پوری دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے شدید مذمت بھی کی گئی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : انٹرنیٹ پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی رہنما اپنے کارکنان  کو گائے ذبح کرنے والے مسلمانوں کے قتل پر اُکسا رہا ہے۔

 

ویڈیو میں یہ شخص کہہ رہا ہے کہ اس نے راجستھان میں پارٹی کارکنوں کو مسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے کھلا ہاتھ دیا ہے، اگر وہ پکڑے گئے تو انہیں حکومت کی جانب سے ضمانت پر رہا کروا لیا جا ئے گا ۔

 

مذکورہ گفتگو چند دن قبل کی ہے جب بی جے پی رہنما 45 سالہ چرنجی لال سینی کے خاندان سے ملنے گیا تھا۔

 

یاد رہے کہ بھار ت بھر میں مسلمانوں کے خلاف مودی دور میں بہت سے ظلم ہو ئے اور مسلمانوں  کا قتل عام بھی جاری ہے ۔

 

مزید پڑھیں : 300سال میں برطانوی معیشت کی تاریخی تنزلی ،11فیصد گراوٹ کا شکار

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+