امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے بیشتر واقعات کے بعد والدین گھروں میں ہی اپنے بچوں کی تربیت کرنے لگے
- 23, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا کے اسکولز میں فائرنگ کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں ،واقعات میں آئے دن اضافے کے پیش نظر والدین نے گھروں میں ہی بچوں کی تربیت شروع کر دی ۔
نیوز ٹوڈے : فائرنگ کے بڑھتے ہو ئے واقعات کی بدولت، اسکولز میں فائرنگ کے واقعات سے خوفزدہ ایک ماں نے خود اپنے بچے کی حفاظت سے متعلق ٹریننگ کی ہے۔
واضح رہے کہ فائرنگ سے بچاؤ کے لیے ماں کی ہدایات پر عمل کرنے والے اس 5 سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی خوب وائرل جا رہی ہے ۔
انٹرنیٹ پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنی ماں کی ہدایات سنتے ہوئے اُس پر عمل کر رہا ہے اور اپنے بستے کو بطور ڈھال استعمال کر کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : میڈیا سےگفتگو کے دوران بچے کی 22 سالہ والدہ کیسی والٹن کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بناتے ہوئے وہ کافی جذباتی ہو گئی تھیں اور اپنے بچوں کو فائرنگ سے بچاؤ کے لیے مشق کرتا دیکھ کر وہ اپنے آنسوؤں کو بچوں سے چھپا رہی تھیں،تا کہ بچے متاثر نہ ہوں ۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں یکم اگست 2021ء سے 31 مئی 2022ء کے درمیان اسکولز میں فائرنگ کے 193 واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں کئی بچوں کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔
مزید پڑھیں : بی جے پی کے سابق ایم ایل اے گیان دیو آہوجا نے5 مسلمانوں کو قتل کرنے کا اعترا ف کر لیا
تبصرے