چین اور تائوان جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی امریکہ نے تائوان سے اپنے ایئر کرافٹس واپس لے لیے
- 23, اگست , 2022
تائوان کو چاروں طرف سے گھیرنے کے بعد اب چین نے دو مزید جنگی مشقیں کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جس سے پوری دنیا چونک گئ ہے پہلی جنگی مشق مشرقی چینی سمندر میں کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جنگی مشق پچیس اگست کو بوہائ چینی سمندر میں ہو گی ۔
چین کے کئ جنگی جہاز مشرقی چینی سمندر میں ہونے والی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں چین کی ان جنگی تیاریوں کے بعد اس کے تائوان پر حملے کا خطرہ اور بھی بڑھ گیا ہے بے شک تائوان نے بھی چین کے خلاف اپنی جنگی تیاریاں اور تیز کر دی ہیں لیکن پھر بھی تائوان جیسے ملک کا چین سے مقابلہ مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے ۔
چین نے تائوان کے انتہائ قریب ایک کے بعد ایک جنگی مشق کر کے پوری دنیا کے سامنے اپنی طاقت کی نمائش کی ہے اس کے ساتھ ساتھ چین کے جنگی جہاز تائوان میں داخل ہو کر تائوان کو ڈرا رہے ہیں ۔
چین کی پی ایل اے فوج کے اکیس جنگی جہاز آج تائوان میں داخل ہوۓ ہیں جس سے جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے چین سمندر اور آسمان دونوں طرف سے تائوان کے خلاف اپنا گھیرہ تنگ کر رہا ہے ۔
چین سے جنگ ہونے کی صورت میں تائوان کا تجارتی راستہ بھی بند ہونے کا خطرہ بنا ہوا ہے تائوان کا تجارتی راستہ پوری دنیا کیلیے بہت اہم ہے تائوان سٹریٹ جوکہ دنیا کا بہت بڑا تجارتی راستہ ہے اس راستے سے دنیا کی ٪88 تجارت ہوتی ہے تائوان ابھی سے ہی نۓ گلوبل سپلائ راستے تلاش کر رہا ہے ۔
تائوان میں سمندر سے نگرانی کرنے والے امریکہ کے سب سے بڑے ایئر کرافٹ کو امریکہ نے تائوان سے ہٹا دیا ہے اور یہ تعیناتی ہٹانے کی وجہ امریکہ نے یہ بتائ ہے کہ اس ایئر کرافٹ کو مرمت کیلیے جاپان بھیجا گیا ہے یہ ایئر کرافٹ نینسی پیلوسی کے تائوان دورے کے وقت سے تعینات تھا اب اس کے ساتھ ساتھ ساٹھ مزید ایئر کرافٹس کو جاپان بھیجا گیا ہے امریکہ کے اسی ایئر کرافٹ کی تائوان کو بہت آس تھی اور اس ایئر کرافٹ کی تعیناتی کو ہٹا دینا تائوان کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے اس ایئر کرافٹ کو ہٹانے کا مطلب ہے کہ امریکہ نے جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی آنکھیں پھیر لیں ۔
تبصرے