الیگزینڈر ڈوگین نے ڈاریا کی موت کا بدلہ نہیں بلکہ روس سے بہت بڑا مطالبہ کیا ہے
- 24, اگست , 2022
یوکرین جنگ کے ماسٹر مائنڈ مانے جانے والے الیگزینڈر ڈوگین نے اپنی بیٹی کی موت کے سانحے پر ایک بڑا بیان دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈاریا کی موت اپنے ملک کیلیے قربانی ہے اور وہ ڈاریا کی موت کا بدلہ نہیں چاہتے بلکہ یوکرین پر جیت چاہتے ہیں ۔
روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی نے دعوٰی کیا ہے کہ ڈاریا ڈوگین کی موت میں یوکرین پوری طرح ملوث ہے جبکہ یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس دعوے کو جھٹلاتے ہوۓ کہا ہے کہ ڈاریا کی موت سے پہلے یوکرین میں کوئ ڈاریا کو نہیں جانتا تھا اس لیے یوکرین کا اس واقعے سے کوئ تعلق نہیں ۔
لیکن روس کی خفیہ ایجنسی نے وہاں لگے کیمروں سے جو تصاویر اور وڈیوز نکالی ہیں اور اس جلے ہوۓ ملبے سے جو آثار ملے ہیں ان سب کے مطابق ڈاریا کے قتل میں یوکرین کا پورا پورا ہاتھ ہے یوکرین کی جاسوس خاتون نتالیہ نے ڈاریا کو قتل کیا ہے ۔
یوکرین سے تعلق رکھنے والی نتالیہ نے ہی ڈاریا کی گاڑی میں بم رکھا تھا اور ڈاریا کی موت کے بعد نتالیہ روس سے فرار ہو گئ روسی ایجنسی نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ یوکرین کی سپیشل سروسز نے نتالیہ کو روس بھجوانے کے تمام انتظامات کیے تھے ۔
نتالیہ ڈاریا کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد استونیہ بھاگ گئ نتالیہ کا تعلق یوکرین سے ہے وہ 1989 ء میں یوکرین میں پیدا ہوئ وہ جولائ 2022ء کے آخری ہفتے میں اپنی بارہ سالہ بیٹی کے ساتھ روس پہنچی تھی دونوں ماں بیٹی اسی ہوٹل میں رہائش پزیر تھیں جہاں ڈاریا کو مدعو کیا گیا تھا ۔
نتالیہ نے ڈاریا کا قتل کرنے کیلیے تین مختلف گاڑیاں استعمال کیں تین میں سے دو گاڑیوں پر یوکرین کی نمبر پلیٹ تھی جبکہ تیسری گاڑی پر قازکستان کا نمبر تھا یہ دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے کہ ڈاریا کی موت کے بعد نتالیہ گاڑی کے ذریعے ہی استونیہ بھاگ گئ ۔
روس کے ہاتھوں تہس نہس ہو چکے یوکرین نے الیگزینڈر ڈوگین سے اپنی تباہی کا بدلہ لینے کیلیے یہ منصوبہ بنایا تھا اس لیے اب یوکرین کو یہ خوف ہے کہ روس کسی بھی وقت بدلہ لے سکتا ہے امریکہ نے بھی یوکرین میں رہائش پزیر امریکیوں کو واپس بلوانے کا کام شروع کر دیا ہے کیونکہ پچھلے چھ مہینوں سے جاری جنگ کے دوران ماسکو میں یہ پہلا واقعہ ہوا ہے جس کا بدلہ پیوٹن ضرور لیں گے ۔
تبصرے