سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ ، ایف بی آئی اور سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات برآمد

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ڈونلڈ ٹرمپ نےصدارت کا عہدہ  چھوڑنے کے باوجود 300 سے زائد اہم دستاویزات فلوریڈا میں اپنے گھر میں ہی رکھ لیں جو عدالت کےحکم پر چھاپے کے بعد ان کے گھر سے موصول ہوئیں ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹ کےء مطابق سابق صدر کے فلوریڈا میں موجود وسیع و عریض اور پُرآسائش گھر سے خفیہ ایجنسی ایف بی آئی، سی آئی اے اور نیشنل سیکیورٹی سے متعلق دستاویزات موصول ہوئیں ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد  رہے کہ نیشنل آرکائیو نے فروری میں کچھ دستاویزات برآمد کی تھیں جن میں 150 سے زائد کلاسیفائیڈ مواد موجود تھا، اور اسی کے بعد ٹرمپ کے گھر ’مار اے لاگو‘ میں  خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے چھاپے مارے گئے ۔

 

امریکی میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون نے ایسی ہی دستاویزات کا ایک سیٹ جون کے مہینے میں محکمہ انصاف کے حوالے کیا تھا۔

 

جو دستاویزات ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہوئیں ان میں کیا مواد موجود ہے اس بارے میں تو تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں ، البتہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے یہ نیشنل سیکیورٹی کے مفادات سے متعلق مختلف موضوعات پر مشتمل کلاسیفائیڈ دستاویزات ہیں ۔

 

اس حوالے سے ایف بی آئی اور ٹرمپ کے نمائندوں کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا،تاہم امریکی میڈیا پر یہ معاملہ سر گرم ہے ۔

 

مزید پڑھیں: چین اور تائوان جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی امریکہ نے تائوان سے اپنے ایئر کرافٹس واپس لے لیے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+