روس نے شام میں ترکیہ کی فوجی کاروائی کو نا قابل قبول قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے  وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بیان دیا  ہے کہ شام میں ترکیہ کی فوجی کارروائی ناقابل قبول ہوگی۔ شام میں کشیدگی میں اضافہ کرنے والے اقدامات کو روس کبھی قبول نہیں کرے گا ،انہوں نے کہا کہ شام ہمارا اتحادی ہے لہِذا امن و استحکام پیدا کرنا اولین ترجیح ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : ماسکو میں شامی ہم منصب کےساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ نےبیان دیا کہ روس اور شام اس سلسلے میں ترکیہ سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مشاورت کر کے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا   ہے ۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ترکیہ سے کوئی نئی فوجی کارروائی شروع نہ کرنے پر بات کریں گے تا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو نقصان نہ پہنچے ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے شام کے شمالی علاقے میں کرد باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ روس اور ترکیہ کے درمیان ایک طویل عرصے سے اس بات پر بحث چلی آ رہی ہے کیونکہ روس  شام  میں جس گروہ کی حمایت کرتا  ہے اس گروہ سے ترکیہ کو کئی مسائل درپیش ہیں،مثال کے طور پر انتہا پسندی۔

 

مزید پڑھیں : تائوان اب بھارت کی مدد سے چین کی برابری کے خواب دیکھ رہا ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+