تھائی لینڈ کی عدالت نے ملک کے وزیر اعظم کو معطل کر دیا
- 24, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کے وزیراعظم کو معطل کر دیاہے، عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تھائی عدالت نے وزیراعظم کی 8 سالہ مدت کی حد پر نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔
نیوز ٹوڈے : سماعت میں فیصلہ وزیر اعظم کے خلاف دیا گیا جس کے بعد وزیر اعظم کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ۔
وزیراعظم کے عہدے کی مدت سے متعلق درخواست مرکزی اپوزیشن جماعت نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کے عہدے کی 8 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے ،لہٰذا عدالت اس معاملے پر نظر ثانی کرے۔
واضح رہے کہ پریوتھ چان اوچا نے 2014 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹا کر عہدہ سنبھالا تھا، وہ 2019 میں فوج کے تیار کردہ آئین کے تحت ہونے والے انتخابات کے بعد جمہوری طریقے سے سویلین وزیر اعظم بنے تھے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم کے عبوری وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے،جو کہ ان سے انتخابات کے بعد واپس لے لیا جا ئے گا ۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں عام انتخابات اگلے سال مئی میں ہوں گے جس میں حتمی طور پر ملک کے اگلے وزیر اعظم کا فیصلہ کیا جا ئے گا.
مزید پڑھیں : روس نے شام میں ترکیہ کی فوجی کاروائی کو نا قابل قبول قرار دے دیا
تبصرے