دوسری جنگ عظیم کے دوران پانی میں ڈوبنے والا جہاز 7 دہائیوں کے بعد یورپ سے دریافت کر لیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :یورپ کے کئی ممالک  اس وقت تاریخی بدترین خشک سالی کےدور سے گزر رہا ہے جہاں اس کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے، اس کے دوسرے بڑے دریا ڈینیوب میں پانی کی سطح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : یہ دریا  ماضی میں یورپی ممالک میں سفر کرنے والے بحری جہازوں کے لیے اہم گزرگاہ رہا ہے، اسی وجہ سے دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی کی اتحادی فورسز نے سربیا کے ایک گاؤں نزدیک بحری جہازوں کو لنگر انداز کیا تاکہ سویت فوجیوں کو مزید آگے بڑھنے سے روکا جا سکے ۔ 

 

واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم  میں دنیا بھر کے کئی ممالک کا بہت نقصان ہوا،جس میں جانی اور مالی نقصان دونوں شامل تھے ،اس دوران  سربیا کے قریب ایک گائوں میں ایک جہاز ڈوبا جو کہ اب 7 دہائیوں کے بعد خشک سالی کے باعث پانی سے باہر آ گیا ہے  اور لوگ اس کو باآسانی دیکھ سکتے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ یورپ اس وقت تاریخ کی بد ترین خشک سالی سے گزر رہا ہے ، اور اس کے علاوہ گرمی کی شدت بھی آہستہ آہستہ یورپ میں بڑھنے لگی ہے جس کے باعث جانداروں کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : تھائی لینڈ کی عدالت نے ملک کے وزیر اعظم کو معطل کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+