بی جے پی رہنماء ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں کشیدگی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی کی جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں صورتحال کشیدگی اختیار کر گئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : حیدرآباد کے خاص مقامات پر دکانیں بند کرا دی گئی ہیں اور پولیس دستے تعینات کردیے گئے ہیں،تا کہ لوگوں کو اشتعال انگیزی سے بچایا جا سکے ۔

 

واضح رہے کہ گستاخانہ بیان کے خلافاحتجاج  کرنے والے تقریباً 30 افراد کو  بھارتی پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب بی جے پی کے رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر مسلمانوں کی جانب سے دنیا بھر سے احتجاج کیاجا رہا ہے۔

 

یاد رہے کہ احتجاج کے بعد راجا سنگھ کو گرفتار کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر میں  حکومتی ضمانت ان کو بری کر دیا گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بھارتیہ جنتا پارٹی نے گستاخانہ بیان پر ٹی راجا سنگھ کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی ہے،جبکہ پارٹی ارکان کی جانب سے بھی ان کے اس اقدام کی  مذمت کی گئی ہے ۔

 

بھارت میں آئے دن مسلمانوں پر ظلم میں اضافے کے ساتھ توہین رسالت کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں اور ان واقعات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں کشیدگی بھی بڑھ رہی ہے ۔

 

مزید پڑھیں  : دوسری جنگ عظیم کے دوران پانی میں ڈوبنے والا جہاز 7 دہائیوں کے بعد یورپ سے دریافت کر لیا گیا

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+