طالبان کے مایوس کن رویے کے باوجود اثاثوں کی بحالی پر مذاکرات کرنے کو تیار ہیں،جو بائیڈن

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا نے ایمن الظواہری کی موجودگی اور ہلاکت پر پیدا ہونے والے تنازع کے باوجود طالبان حکومت کے ساتھ منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے مذاکرات  کی دعوت دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کو انتہائی مطلوب القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی موجودگی پر امریکا نے شدید ناراضگی کا اظہار  کیا ،اور اس کو دوحہ مذاکرات کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

 

امریکی انٹیلی جنس نے حال ہی میں ایمن الظواہری کو ڈرون میں حملے میں اس وقت مارا جب وہ اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑے تھے۔

 

اس معمہ پر  امریکا نے کہا کہ طالبان نے ایمن الظواہری کو پناہ دیکر معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔

 

واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ افغانستان میں خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم نہ ہونے پر طالبان حکومت سے شکوہ کرتی رہی  اور افغان سینٹرل بینک کے رویے سے بھی مطمئن نہ تھی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس سب کے باوجود طالبان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ امریکہ اب بھی طالبان کے بیرون ملک منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات پر تیار ہے ،امریکی صدر جو بائیدن نے بیان دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات نہایت ضروری ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : بی جے پی رہنماء ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں کشیدگی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+