روس سے تجارت کرنے پر امریکہ نے ترکیہ کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی

برینگ نیوز ٹوڈے : امریکا نے روس سے تجارتی تعلقات  رکھنے کی شرط پر ترکیہ  کو پابندیاں عائد کرنے کی واضح  دھمکی دے دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکیہ کی بڑی کاروباری شخصیات اور اداروں کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں روس سے تجارت کرنے پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ترکیہ کی کاروباری شخصیات نے امریکہ کی جانب سے ملنے والے  خط  کی تصدیق کر دی ہے ، تاہم اس  خط پر  ترکیہ حکام  کا کو ئی  تفصیلی جواب سامنے نہیں آیا ۔

 

یاد رہے کہ حال ہی میں میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

 

واضگ رہے کہ ترکیہ کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق روس اور ترکیہ کے درمیان تجارت میں مئی اورجولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ ترکیہ کی معیشت کے لیے ایک واضح ترقی قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑھیں  : طالبان کے مایوس کن رویے کے باوجود اثاثوں کی بحالی پر مذاکرات کرنے کو تیار ہیں،جو بائیڈن

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+