امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 3 ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا
- 25, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی صدر جو بائیدن نے یوکرین کو 3 ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : واشنگٹن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بیان دیا کہ امریکا یوکرین کو اس کی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوت سے مدد فراہم کرے گا ۔امریکہ یوکرین کو ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کیلئے تقریباً 3 ارب ڈالر فراہم کررہا ہے۔
امریکہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اس امداد کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یوکرین طویل مدت تک اپنا دفاع جاری رکھ سکے اور اپنی سالمیت کے لیے کو ئی سمجھوتہ نہ کرے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ، دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کی سر زمین پر آئے دن راکٹوں سے حملے داغ دیے جا تے ہیں ،واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کروانے کے لیے عالمی قوتوں کی جانب سے بھی کئی اقدامات کیے گئے مگر یہ اقدامات سراسر ناکام رہے ۔
روس اپنے مئوقف پر ڈٹا ہوا ہے اور پیوٹن اپنی سر زمین حاصل کرنے کے لیے کسی بھی بات پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔
مزید پڑھیں: روس سے تجارت کرنے پر امریکہ نے ترکیہ کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی
تبصرے