برطانوی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے بھارتی فورسز کے مظالم کو بے نقاب کر دیا
- 25, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطا نیہ کے تحقیقاتی ادارے اسٹاک وائٹ نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ، برطانوی ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق نئی دہلی کے مظالم بے نقاب ہو گئے ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : برطانیہ کے ادارے اسٹاک وائٹ انویسٹی گیشزنے 21-2020 کے درمیانی عرصے میں بھارتی فورسز کی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کردی ،اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عرصے میں تشدد کے 450 واقعات پیش آئے ۔
رپورٹ کے مطابق 21-2020 میں جموں و کشمیر میں پیلٹ گنز کے 1500 کیسز جبکہ جبری گمشدگیوں کے 100 واقعات رپورٹ کیے گئے ، اس کے علاوہ کشمیریوں کی آزادی اظہار رائے کو بھی کنٹرول کیا جا رہا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اس انویسٹی گیشنز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جنسی تشدد کے 30 واقعات جبکہ صحافیوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے سماجی کارکنوں کے خلاف بھی جبر اور ہراسانی کے واقعات پیش آئے ہیں ، دوسری جانب بڑی مقدار میں ہونے والے جانی نقصان کا بھی اس رپورٹ میں ذکر کیا گیا ۔
مزید پڑ ھیں : امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 3 ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا
تبصرے