ہیٹ ویو کے باعث چین کے علاقے چونگ کنگ اور سیچوان کو جنگلات کی آگ کا سامنا
- 25, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : چین میں ہیٹ ویو کے باعث چونگ کنگ اور سیچوان کو جنگلات کی آگ کا سامنا ہے، رپورٹ کے مطابق ان علاقوں کی صورتحال اس وقت غیر معمولی بتائی جا رہی ہے ۔
نیوز ٹوڈے :ماہرینِ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ ریجن میں ہیٹ ویو کی لہر اگلے ہفتے متوقع بارشوں کے بعد ختم ہونے کا امکان کیا جا رہا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب چین کے جنوب مشرق کی جانب بڑھنے والے طوفان کے پیشِ نظر درجۂ حرارت میں کمی آنے کا امکان کیا جا رہا ہے جبکہ چین کے مختلف حصوں میں گرم موسم کے باعث ریڈ الرٹ برقرار ہے، یاد رہے کہ ماضی میں کئی دنوں سے چین کو یٹ ویو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
واضح رہے کہ موسمیاتی رپورٹس کے مطابق وسطی چین میں چونگ کنگ اور سیچوان میں 29 اگست سے درجۂ حرارت میں کمی آنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ چونگ کنگ اور سیچوان میں 14 اگست سے 19 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے، جبکہ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کے واقعات میں کسی قسم کا کو ئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ۔
مزید پڑھیں : برطانوی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے بھارتی فورسز کے مظالم کو بے نقاب کر دیا
تبصرے