عمان نے اسرائیل کے لیے فضائی حدود کھولنے سے انکار کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (مسقط) عمان نے اسرائیلی پروازوں  کیلئے فضائی حدود کھولنے سے انکار کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عمان کے میڈیا نے واضح کیا ہے کہ سلطنت عمان نے اپنی فضائی حدود اسرائیلی ہوائی جہازوں کو عبور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 

اس معمہ پر  مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے کا اب تک مطلب یہ ہے کہ مشرق بعید تک پرواز کا فاصلہ کم کرنے کے لیے اسرائیلی طیاروں کے لیے سعودی فضائی حدود کھولنے سے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ  سعودی عرب نے گذشتہ جولائی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے مملکت کی فضائی حدود کو اسرائیلی مسافر بردار جہازوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اسرائیل اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک  کے مابین ایک تاریخی تنازع چلا آ رہا ہے جو کہ فلسطین کے متعلق ہے ، اسی بدولت اسرائیل کے ساتھ کئی عرب ممالک کی جنگ بھی ہو ئی تاہم اس کا کوئی خاطر خواہ حل سامنے نہیں آیا ۔

 

عرب ممالک کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق دیے جا ئیں اور ان کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام کیا جا ئے مگر اسرائیل اس  مدعے پر آ نے کے لیے راضی نہیں ہے ۔

 

مزید پڑھیں : ہیٹ ویو کے باعث چین کے علاقے چونگ کنگ اور سیچوان کو جنگلات کی آگ کا سامنا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+