یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر حملہ، روس نے حملے کی تصدیق کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرینی فورسز کی زیر نگرانی  چیپلائن کے ریلوےاسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے۔

 

روسی وزارت دفاع کی جانب سے بیان دیا گیا کہ  پولٹاوا ریجن کی ایئرفیلڈ میں 5 یوکرینی فوجی طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : روسی وزارتِ دفاع نے بیان دیا کہ ڈی نیپرو ایئر بیس میں بھی روسی فوج نے 3 یوکرینی فوجی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے جس میں یوکرینی پائلٹس بھی مارے گئے ۔

 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے چیپلائن ریلوے اسٹیشن پر روسی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بتادی  ،حکام کے مطابق روسی حملے کے باعث تقریباً 25 ہلاکتیں ہوئیں ۔

 

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کئی ماہ سے تنازع جاری ہے ،مذاکرات کے لیے تمام اقدامات بھی کو ئی حل نہ نکال سکے، دونوں ممالک اپنی ضد اور شرائط پر اڑے ہو ئے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : عمان نے اسرائیل کے لیے فضائی حدود کھولنے سے انکار کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+