مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ،دو نوجوان گرفتار

بریکنگ نیوز ٹوڈے : مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی  کی کاروائیاں ماضی کی طرح اب بھی جاری ہیں ،کشمیریوں پر دوبارہ بھارتی فورسز کی جانب سے  ایک افسوسناک کاروائی کی گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : کشمیر میڈیا سروس  کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ سے 2 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے کی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں  نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ  بے وجہ مارا پیٹا  بھی گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : قابض بھارتی فوج کی سری نگر، کپواڑہ، پلوامہ، شوپیاں سمیت دیگر اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران گھروں میں چھاپے بھی مارے  اور خواتین سمیت بچوں کو اپنے ظلم و جبر کا نشانہ بنایا ۔

 

ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف اضلاع میں محاصروں اور تلاشی کا سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت کشمیریوں کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔

 

مزید پڑھیں : یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر حملہ، روس نے حملے کی تصدیق کر دی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+