یوکرین اور امریکہ کو جس بڑے حملے کا خوف ستا رہا تھا روس نے اسے حقیقت میں بدل دیا

نۓ زمانے کی جنگ میں ڈرونز خطرناک ہتھیار بن چکے ہیں ان ڈرونز کا استعمال یوکرین جنگ میں اور جنوبی چینی سمندر میں بھی ہو رہا ہے تائوان کے اندرونی علاقوں میں  چین کی پی ایل اے نے جاسوسی بڑھا دی ہے چین کی ان جنگی تیاریوں کا پتہ لگانے کیلیے امریکہ لگا تار ڈرونز بھیج رہا ہے ۔

 

امریکہ کے ہی سوئچ بلیڈ ڈرونز یوکرین جنگ میں استعمال کیے جارہے ہیں سوئچ بلیڈ ڈرونز عام ڈرونز کی طرح کام نہیں کرتے عام ڈرونز فضا میں رہ کر ہی نشانے پر میزائل گراتے ہیں لیکن سوئچ بلیڈ ڈرونز اڑھائ کلو سے پانچ کلو تک وزنی ہوتے ہیں یہ ڈرونز سیدھے نشانے پر جا کر حملہ کرتے ہیں اور خود بھی تباہ ہو جاتے ہیں یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد امریکہ نے سو سے زیادہ سوئچ بلیڈ ڈرونز یوکرین بھیجے تھے ۔

 

 لیکن امریکہ کی یہ نت نۓ ہتھیاروں کی مدد بھی یوکرین کو بڑے حملے سے نہیں بچا سکتی کیونکہ یوکرین اور امریکہ کو روس کے جس بڑے حملے کا خوف پچھلے چند روز سے ستا رہا تھا روس نے اس خوف کو حقیقت میں بدل کر ہی دم لیا ۔

 

روس نے یوکرین کے ایک ریلوے اسٹیشن پر میزائل حملہ کیا جس سے ریلوے اسٹیشن کا بڑا حصہ ملبے  میں تبدیل ہو گیا ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ساتھ کچھ رہائشی علاقوں میں بھی تباہی کے منظر دکھائ دیے ڈونیسک میں بھی ایک شاپنگ مال پر بمباری ہوئ ۔

 

دعوٰی یہ کیا جا رہا ہے کہ ڈونیسک میں بمباری یوکرینی فوج نے کی کیونکہ وہاں بڑے حصے پر روسی فوج کا قبضہ ہے اس شاپنگ مال میں کافی دیر بمباری ہوئ جس سے اس مال میں آگ لگ گئ آگ کے شعلے اور دھوئیں کا غبار کئ کلو میٹر دور سے دیکھا جا سکتا تھا شاپنگ مال ہر وقت لوگوں سے بھرا رہتا تھا  لوگوں سے بھرا ہوا وہ شاپنگ مال ملبے کا ڈھیر بن گیا اور وہاں کچھ نہیں بچا ۔

 

یوکرین کے زیپورزیا پاور پلانٹ میں بھی خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور چرنوبل حادثے جیسا خطرہ زیپورزیا پلانٹ پر بھی منڈلا رہا ہے اس ایٹمی پلانٹ میں بجلی بند ہو چکی ہے جس سے کولنگ سسٹم پر برا اثر پڑ رہا ہے اگر زیپورزیا پاور پلانٹ میں حادثہ ہوا تو یوکرین اپنے ساتھ ساتھ پولینڈ ، سلواقیہ اور جرمنی کو بھی لے ڈوبے گا ۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+