ایران نےاپنی خفیہ سرنگ سے بڑی تعداد میں خطرناک ڈرونز نکال کر امریکہ کے کان کھڑے کر دیے

یوکرین کی جنگ میں امریکہ شروع سے ہی اپنے خطرناک ہتھیار اور ڈرونز یوکرین بھیج رہا ہے اور انہی ڈرونز کی مدد سے ہی زیلینسکی کی فوج نے کئ بار روس کی فوج کو پیچھے دھکیلنے اور روس کے ٹینکوں کو نیست و نابود کرنے کا دعوٰی بھی کیا ہے ۔

 

لیکن اب امریکہ کو یہ پریشانی ہے کہ اگر ایران نے اپنے روس سے کیے گۓ سمجھوتے کے مطابق روس کو یوکرین میں جنگ لڑنے کیلیے ڈرونز دے دیے تو یوکرین کیلیے روس سے جنگ لڑنا اور مشکل ہو جاۓ گا امریکہ اس لیے پریشان ہے کیونکہ ایران نے امریکہ کی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوۓ ڈرونز کے ساتھ بڑی فوجی مشق شروع کر دی ہے ۔

 

حالانکہ اس مہینے کے شروع میں امریکہ نے ایران کو روس میں ڈرونز بھیجنے پر گھمبیر نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی لیکن ایران پر ان دھمکیوں کا کوئ اثر دکھائ نہیں دے رہا بلکہ الٹا ایران نے اپنی خفیہ سرنگ میں رکھے گۓ خطرناک ڈرونز باہر نکال لیے اور دنیا کو ان کی طاقت دکھانے کیلیے بڑی فوجی مشق شروع کر دی ۔

 

ایران نے اپنی اس فوجی مشق کا ایک وڈیو بھی جاری کیا جس میں کئ ڈرونز ایک سرنگ سے باہر نکلتے دکھائ دیے اور کچھ ڈرونز میزائلوں سے لیس تھے ایران نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ اس کے یہ ڈرونزنشانے پر میزائل گرانے میں ماہر ہیں جو پلک جھکتے ہی دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کر سکتے ہیں ۔

 

ایران کی یہ فوجی مشق دو دن جاری رہے گی جس میں ڈیڑھ سو ڈرونز شامل ہو ں گے اس مشق میں زمین کے ساتھ ساتھ آسمان اور سمندر میں بھی ایران اپنی طاقت کے جوہر دکھاۓ گا ایران کی ان فوجی مشقوں پر امریکہ کے کان کھڑے ہو گۓ ہیں کیونکہ امریکہ نے ہی یہ دعوٰی کیا تھا کہ ایران روس کی ہوائ فوج کو اپنے ڈرونز کے استعمال کی ٹریننگ دے رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+