صدر پیوٹن نےفوج کی تعداد بڑھانے کا اعلان کر دیا،1،37،000نئی بھرتیاں کرنے کا حکم

بریکنگ نیوز ٹوڈے: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےاعلان کیا  ہے کہ ملک کی مسلح افواج کی تعداد میں ایک لاکھ 37 ہزار اہلکاروں کا  مزید اضافہ کیا جائے۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج دستخط کردہ حکم نامے میں یہ واضح نہیں کیا جا سکا کہ فوجی افسران کو ترقیاں دے کر نئے اہلکار بھرتی کیے جائیں گے یا رضاکارانہ طور پر اہلکاروں کی بھرتی ہوگی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس معمہ پر کریملن کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے کہ یوکرین میں جاری ’خصوصی ملٹری آپریشن‘ میں صرف کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اہلکار حصہ لینے کے  لیے اہل ہیں۔

 

روس نے اس تاثر کو رد کیا کہ فوج کی تعداد میں اضافہ یوکرین میں مزید دستے بھیجنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 

دوسری جانب  روسی حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ روس کو اس وقت فوج کی تعداد بڑھانے کی ضرورت در پیش ہے ،اسی بدولت  روسی صد ر کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان کئی ماہ سے جنگ جاری ہے ،رپورٹ کے مطابق روس کے تقریباً 50ہزار فوجی اہلکار مارے جا چکے ہیں ، تاہم ان اعداد وشمار کی روس کی جانب سے کو ئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

 

مزید پڑھیں : ایران نےاپنی خفیہ سرنگ سے بڑی تعداد میں خطرناک ڈرونز نکال کر امریکہ کے کان کھڑے کر دیے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+