خواتین کے حقوق کے معاملے پر افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ ممکن نہیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : طالبان کے سربراہ سہیل شاہین کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ امارات اسلامی لڑکیوں کی تعلیم کےخلاف نہیں ہے،ہم خواتین کو ان کے حقوق فراہم کرنے کے لیے دن رات کاوشیں کر رہے ہیں ۔

 

 نیوز ٹوڈے : دوسری جانب انہوں نے بیان دیا کہ  افغانستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں خواتین کے حقوق کے معاملے میں افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ ممکن نہیں ہے۔

 

سہیل شاہین  نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بیان دیا کہ افغانستان میں لاکھوں بچیاں پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔

 

 انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور عوامی صحت میں خواتین کام کر رہی ہیں، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دیگر مسائل حل کرنے کے لیے  بھی ہماری جانب سے کام جاری  ہے جس سے مستقبل میں مثبت نتائج موصول ہونگے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ امارت اسلامی دوحا معاہدے کی پاسداری پر عمل پیرا ہے، کسی کو بھی افغان سرزمین امریکا یا کسی اور ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ ہماری پالیسی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی مستقبل میں آ ئے گی ۔

 

مزید پڑ ھیں : صدر پیوٹن نےفوج کی تعداد بڑھانے کا اعلان کر دیا،1،37،000نئی بھرتیاں کرنے کا حکم

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+