برطانوی وزارت عظمیٰ کے امیدوار رشی سونک کی لندن میں 'گائو پوجا'

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ میں وزارت اعظمٰی کے بھارتی نژاد امیدوار رشی سونک کی لندن میں گائے کی پوجا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : سوشل میڈیا  پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں برطانیہ کا وزیراعظم بننے کے امیدوار رشی سونک کو بیوی کے ہمراہ لندن میں گائے کی پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : برطانیہ کے سابق وزیرخزانہ اور وزارت اعظمٰی کی دوڑ میں شامل رشی سونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ متعدد صارفین نے رشی سونک کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تو کہیں ان کو چاہنے والے ان کی حمایت میں بھی بول  پڑے ۔

 

ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا رشی سونک ایسے ملک (برطانیہ ) کا وزیراعظم بننے کے لئے گائے کی پوجا کررہے ہیں جہاں سالانہ 20 لاکھ گائے کاٹی جاتی ہیں۔

 

واضح رہے کہ گائے کی پوجا کرنا بھارت اور بھارتیوں کی روایات میں شامل ہے ،جس سے  بیشتر ممالک کے لوگ متفق نہیں ہیں ۔

 

یاد رہے کہ برطانیہ میں وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے رشی سیونک اس وقت مقبول ترین امیدوار ہیں،رپورٹس کے مطابق ان کے وزیر اعظم بننے کے امکا نات کافی حد تک بڑھ چکے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : خواتین کے حقوق کے معاملے پر افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ ممکن نہیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+