چین نے تائوان کی میڈین لائن کو ختم کرنے کیلیے تائوان کی درآمدات پر پابندی لگا دی
- 27, اگست , 2022
چین نے تائوان پر قبضہ کرنے کیلیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے اس نے تائوان کی درآمدات بند کر دی ہیں جس سے تائوان کے کاروبار بند ہونے کا اندیشہ پیدا ہونے لگا ہے اب چین جنگ کیے بغیر ہی تائوان کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔
نینسی پیلوسی کے تائوان دورے کے بعد چین تائوان پر اس قدر بھڑکا ہوا ہے کہ اس نے گویا تائوان کو برباد کرنے کی قسم ہی کھا لی ہو اور اسی لیے چین کی سمندری فوج نے سمندر میں اپنی جنگی مشقیں اور تیز کر دی ہیں اور اگر پانی میں جنگ شروع ہوئ تو چین تائوان کو کبھی نہیں چھوڑے گا ۔
تائوان ہر طرف سے سمندر سے گھِرا ہوا ہے اور تائوان کے چاروں اطراف سمندر میں چین کا راج ہے چین کی سمندری فوج کے آگے تائوان کی سمندری فوج کا ٹھہرنا ناممکن ہے جنوبی چینی سمندر میں امریکہ کی بڑھتی ہوئ دخل اندازی کی وجہ سے بھی چین نے درجنوں میزائلیں تائوان کی سمندری سرحد میں گرائ ہیں ۔
چین نے تائوان کی کمر توڑنے کیلیے اس پر کئ پابندیاں بھی لگا دیں جس کا سب سے زیادہ نقصان تائوان کے چھوٹے کاروباریوں کو ہو رہا ہے کیونکہ وہاں کے کاروباری چین کو ذہن میں رکھ کر ہی پھل اور دوسری چیزوں کی ترسیل کرتے ہیں لیکن اب چین اور تائوان کے درمیان جنگی حالات کی وجہ سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔
دراصل تائوان کی مچھلیاں اور کھٹے پھل چین میں سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں اس لیے تائوان کے مچھیرے اور کسان چین کی برآمدات پر ہی انحصار کرتے ہیں لیکن اب حالات با لکل بدل گۓ ہیں چین نے تائوان کو ڈرانے کیلیے نہ صرف کئ فوجی مشقیں کیں بلکہ وہاں کی معیشت کو تباہ کرنے کی بھی قسم کھا لی اور تائوان کے کاروباریوں سے کیے گۓ تمام معائدے ختم کر دیے ۔
چین نے تائوان سے خریدی جانے والی صرف انہی اشیاء پر پابندی لگائ ہے جن کی کمی سے یا نہ ہونے سے اس کو کوئ فرق نہیں پڑے گا لیکن تائوان کو نقصان ضرور ہو گا چین تائوان سے اپنی ضرورت کی چیزیں اب بھی خرید رہا ہے جیسے سیمی کنڈکٹر چپس چین جانتا ہے کہ تائوان کے سیمی کنڈکٹر چپ پر پابندی لگانے سے اس کی گھریلو ضرورت بھی پوری نہ ہو پاۓ گی اور اسے نقصان بھی ہو گا ۔
چین اپنے ارادوں کو پورا کرنے کیلیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہے تائوان کے ایک ماہر تحفظ نے تو یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ چین تائوان پر اس حد تک دباؤ بنانا چاہتا ہے کہ تائوان خود ہی میڈین لائن کو خارج کر دے یعنی چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دے ۔
تبصرے