ہمارے شہریوں کو زبردستی بھارتی فوج میں بھرتی کیا جا رہا ہے ، نیپالی وزیر خارجہ کا انکشاف

بریکنگ نیوز ٹوڈے : نیپال  کے وزیر خارجہ نے بھارتی فوج سے کہا ہے کہ نئی بھرتی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے تحت نیپالی شہریوں کو  زبردستی  بھارتی فوج میں بھرتی نہ کیا جائے۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے وزیر خارجہ نارائن کھڑکا نے بھارتی سفیر نوین سری واستوا کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فوج کی نیپالی نوجوانوں کی بھرتیوں کو  روکنے کا کہا ۔

 

خیال رہے کہ ’اگنی پتھ‘ کے اعلان سے بھارت میں بھی تنازع شروع ہوگیا تھا اور ہزاروں نوجوانوں نے اسکیم کے خلاف احتجاج کیا تھا،جہاں بھاری حکومت اس وقت مظالم پہ مظالم کر رہی ہے ادھر کچھ لبرل اور سیکولر انڈینز اس حکومت کے خلاف احتجاج بھی کر رہے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ نیپال کے وزیر خارجہ نے بھارتی سفیر سے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے متعلق نیپال میں تمام جماعتوں کی متفقہ حمایت ضروری ہے، جب تک تمام جماعتیں اتفاق نہیں کرتیں تب تک کیلئے بھرتیاں ملتوی کر دی جائیں۔

 

ریٹائرڈ نیپالی جنرل کا کہنا ہے کہ ہمیں ان بھرتیوں کے اپنے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لینا ہوگا، یہ نوجوان جنگ اور اسلحہ کی تربیت لے کر واپس نیپال آئیں گے تو ہمارے یہاں بدامنی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

مزید پڑھیں : برطانوی وزارت عظمیٰ کے امیدوار رشی سونک کی لندن میں 'گائو پوجا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+