چین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،امریکی بحریہ کے دو جنگی جہاز تائیوان کی حدود میں داخل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی بحریہ کے 2 جنگی جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہوچکے ہیں ، عالمی میڈیا کی رپورٹس  نے اس واقع کی تصدیق کر دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : یہ واقع امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کے بعد اس آبی گزرگاہ میں امریکی بحریہ کا پہلا اقدام ہے ۔

 

واضح ر ہے کہ امریکی بحریہ کے حکام نے اس واقع پر اپنا مئوقف جاری کر دیا ہے،امریکی بحریہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ گائیڈڈ میزائل سے لیس دو جنگی جہازوں کا آبنائےتائیوان سے معمول کا گزر ہے جوکہ عالمی قوانین کے تحت ہے۔

 

اس  معاملے پر چینی فوج  نے رد عمل دیاہے کہ امریکی بحریہ کی آبنائے تائیوان یا اور کسی بھی  مقام پر اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے چینی فوج تیار ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : حالیہ برسوں میں امریکی اور اس کے اتحادی ممالک برطانیہ اور کینیڈا کے بحری جہازوں کے آبنائے تائیوان کے ذریعے سفر کرنے پر چین اظہارِ برہمی کر چکا ہے۔

 

یاد رہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد  چین اور امریکہ میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ،چین کا کہنا ہے کہ ہمارے دو ٹوک مئوقف کے بعد بھی امریکی اسپیکر کا دورہ خطے کے امن کے لیے مشکل ثابت ہو سکت ہے ۔

 

مزید پڑھیں : فرانسیسی اخبار نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+