چین اور بھارت سمیت کئی ممالک کی افواج فوجی مشقوں کے لیے روس پہنچ گئیں

بریکنگ نیو ز ٹوڈے : چین اور بھارت سمیت  بیشتر ممالک  کی افواج مشترکا فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے مشرقی روس پہنچ  چکی ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : ماسکو سے روسی وزارت دفاع  کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ،اس بیان کے مطابق مشترکا فوجی مشقوں میں چین، بھارت، بیلاروس اور شام  کے علاوہ کئی دوسرے ممالک حصہ لے رہے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ مشترکا فوجی مشقیں یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہیں گی ،ان فوجی مشقوں میں 50 ہزار فوجی اہلکار، 140 طیارے اور 60 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

 

روس کی جانب سے بیان  جاری کیا گیا کہ مشقوں کا مقصد  تمام ممالک کی افواج کو بہترین تربیت دینا ہے تا کہ  وہ اپنے ملک کی سالمیت اور دفاع کے لیے  مضبوط رہ سکیں ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روس کی جانب سے  کئی فوجی مشقیں منعقد کروائی گئیں جس میں کئی ممالک نے شرکت کی اور اپنی افواج کے لیے بہترین تربیت حاصل کی ۔

 

دوسری جانب چین کی تائیوان کے ساتھ ساتھ روس میں بھی فوجی مشقیں جاری ہیں ، چین اس وقت امریکہ کے لیے بہت سے مشکلات کھڑی کر چکا ہے جس کا اندازہ امریکہ کو اب جا کر  ہو رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : جزائر سلیمان کی حکومت نے چین کے دباؤ میں آ کر امریکہ اور برطانیہ کی اپیل ٹھکرا دی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+