طالبان حکومت روس سے سستا تیل خریدنے کے لیے تیار

بریکنگ نیوز ٹوڈے : عالمی پابندیوں کے باجود بھارت اور میانمار کے بعد اب طالبان حکومت نے بھی سستے داموں پیٹرول کی خریدنے کے لیے روس سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارت تجارت کے ترجمان حبیب الرحمان حبیب نے بیان دیا  ہے کہ روس کے ساتھ پیٹرول کی خریداری کے لیے معاہدے کی شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : طالبان حکومت کے وزارت صنعت وتجارت نے ’’رائٹرز‘‘ کو مزید بتایا کہ تیل کے علاوہ گندم اور گیس کی خریدری کے لیے بھی معاہدوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں جس کے لیے  دونو ممالک کے وف کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔

 

حبیب الرحمان حبیب نے بیان دیا ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے بعد میڈیا کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ روسی وزارت خارجہ اور وزارت توانائی کے ترجمانوں کی جانب سے اس پیش رفت پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئے ایک سال ہوگیا  ہے لیکن تاحال کسی ملک نے اسے تسلیم نہیں کیا ہے اور نہ ہی طالبان کے  10 ارب ڈالر کے بیرون ملک منجمد اثاثے بحال کیے گئے ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : چین اور بھارت سمیت کئی ممالک کی افواج فوجی مشقوں کے لیے روس پہنچ گئیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+