بھارت کے اڈانی گروپ کے چیئر مین گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے
- 30, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: بھارتی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کا نام دنیا کے 3 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : عالمی اخبار بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹس کے مطابق بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی نے لوئس ووٹن کے برنارڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑ کر اب دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی تازہ ترین فہرست میں گوتم اڈانی کا ایمیزون کے جیف بیزوس اور ٹیسلا کے ایلون مسک کے بعد تیسرا نمبر ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق ان کی مجموعی مالیت 1سو 37 بلین ڈالرز ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایشیائی باشندے کو بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی ٹاپ 3 پوزیشنز میں شامل کیا گیا ہے، اس سے قبل ہمیشہ پہلے تین امیر ترین شخصیات کا تعلق مغرب سے رہا ہے ۔
یاد رہے کہ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس دنیا کے ارب پتی لوگوں کی روزانہ کی کارکردگی کے حساب سے ان کی درجہ بندی کرتا ہے اور یہ وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق اڈانی گروپ، ریلائنس انڈسٹریز اور ٹاٹا گروپ کے بعد بھارت کا اس وقت تیسرا بڑا گروپ ہے۔
مزید پڑ ھیں : طالبان حکومت روس سے سستا تیل خریدنے کے لیے تیار
تبصرے