ایران نے عراق کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی،پروازیں بھی معطل،حکومت کا شہریوں کو عراق کے سفر سے گریز کا حکم

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران کی حکومت  نے عراق کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی، اس کے علاوہ دونو ممالک کے درمیان پروازیں بھی معطل ہو چکی ہیں ، ایرانی حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عراق کے سفر سے گریز  کیا جا ئے۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے صدارتی محل پر حملہ کیا اور مخالفین سے جھڑپیں جاری رہیں جس میں 20 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ لاکھوں ایرانی شہری عراق کے شہر کربلا میں اربعین کے موقع پر جاتے ہیں اور رواں برس اربعین 16، 17 ستمبر کو ہوگا۔

 

ایران کے نائب وزیر داخلہ ماجد میر احمدی نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بیان جاری کیا  کہ عراق کے ساتھ سرحد بند کی جاچکی ہے،ایران کی حکومت  کی پہلی ذمہ داری اپنی قوم کی حفاظت کرنا ہے ۔

 

وزیر داخلہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظرایرانی شہریوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ  حکومت کے اگلے اعلان تک عراق کا سفر کرنے سے گریز کریں ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت کے اڈانی گروپ کے چیئر مین گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+