سعودی عرب کی جانب سے 'ہارٹ آف جدہ' میں عالمی منزل کی تعمیر شروع

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سعودی نے “ہارٹ آف جدہ” میں ایک عالمی منزل بنانے کے لیے تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی   رپورٹس کے مطابق اس معاہدے میں بنیادی ڈھانچے اور اس میں سمندری کاموں پر عمل درآمد، عمارتوں اور موجودہ انفراسٹرکچر کو ہٹانا، 400عمارتوں کو ہٹانا اور بنیادی ڈھانچے کی سروسزکی کو دوبارہ تعمیر کرنا شامل ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس منصوبے میں بجلی کے گرانڈ کی تنصیبات، سیوریج کے پائپ اور پانی کی سپلائی شامل ہے،تفصیلات کے مطابق اس  کی کل لمبائی 6.5 کلومیٹر ہے۔

 

سینٹرل جدہ ڈویلپمنٹ نے اس منصوبے کے لیے تعمیراتی کام شروع کرنے کی خاطرایک معاہدے پر بھی دستخط کیے، رپورٹس کے مطابق یہ  صر ف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری دنیا  میں اب تک کی سب سے  منفرد منزل ہو گی ۔

 

واضح رہے کہ سعودی عرب  میں ایک طویل عرصے سے  اس منزل کی تعمیر زیر بحث تھی تاہم  اس کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے سعودی عرب کی پرائیویٹ کمپنی نے ذمہ داری اٹھا لی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایران نے عراق کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی،پروازیں بھی معطل،حکومت کا شہریوں کو عراق کے سفر سے گریز کا حکم

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+