روس نے یوکرین کے قابض علاقوں کے حوالے سے ایسا منصوبہ تیار کیا ہے جس نے زیلینسکی کی نیندیں اڑا دیں
- 31, اگست , 2022
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکہ کی ایک خفیہ ایجنسی کی رپورٹ نے زیلینسکی کے پاؤں تلے زمین کھینچ لی جب رپورٹ میں یہ دعوٰی کیا گیا کہ روس یوکرین کے دو ٹکڑے کر دے گا پچھلے چھ مہینوں سے جاری جنگ میں روس نے یوکرین کے کئ علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے بے شک کیو کے علاقے پر روسی فوج ابھی تک قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی لیکن یوکرین کے قابض علاقوں کو لے کر پیوٹن کی فوج نے ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے ۔
پیوٹن کا نیا منصوبہ یہ ہے کہ وہ یوکرین کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں گے یوکرین کے وہ علاقے جہاں روسی فوج کا قبضہ ہو چکا ہے وہاں پیوٹن نے ریفرنڈم کروانے کا منصوبہ بنایا ہے خیر سون ، خارکیو اور زیپورزیا میں استصواب راۓ عامہ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔
امریکی انٹیلیجنس کی اس رپورٹ سے زیلینسکی کی پریشانی بڑھ گئ ہے اور زیلینسکی نے خیر سون کو روس کے قبضے سے نکالنے کیلیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے لیکن یوکرین کی کوششوں کے باوجود روسی فوج سے خیر سون کا قبضہ چھڑانا کچھ آسان دکھائ نہیں دے رہا ۔
مائیکولیو کےگورنر وٹالی کم کا کہنا ہے کہ خیر سون کو روسی قبضے سے چھڑانے کیلیے یوکرین کی فوج پچھلے چوبیس گھنٹوں سے جنگ لڑ رہی ہے لیکن روس کسی صورت اب خیر سون کو ہاتھ سے جانے نہیں دے گا کیونکہ روس کے علاقے کریمیا تک پینے کا پانی صرف خیر سون سے ہی جاتا ہے اگر خیر سون پر دوبارہ یوکرین کا قبضہ ہو گیا تو کریمیا پھر بنجر ہو جاۓ گا ۔
روس نے یوکرین کے کئ علاقوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ یورپی ملکوں پر بھی جوابی حملے شروع کر دیے ہیں اور فرانس کو روس کی بڑی کمپنی گز پروم نے گیس کی سپلائ روک دی یورپی ملکوں نے روس پر پابندیاں لگا کر روس پر حملہ کیا تھا اب روس نے بھی اپنے تیل اور گیس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوۓ گیس اور تیل روک کر جوابی حملہ کیا ہے ۔
تبصرے