بھارتی پولیس نے گھر میں با جماعت نماز ادا کرنے پر 26 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے: بھارتی پولیس کی جانب سے  گھر پر باجماعت نماز پڑھنے پر 26 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق،بھارتی کی ریاست اتر پردیش میں مسسلمانوں کے ایک گروپ کے خلاف  بغیر اجازت نماز ادا کرنے پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دُولہے پور گاؤں میں جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں کوئی مسجد نہیں ہے جس کی وجہ سے ان افراد نے گھر میں ہی نماز ادا کی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ یہاں رہنے والے کچھ دیہاتیوں کو نماز کے اجتماعات کے خلاف تحفظات ہیں چاہے مسلمان یہ اجتماعات گھر میں ہی منعقد کریں۔

 

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ ایف آئی آر پڑوسیوں کے اعتراضات کی بنیاد پر درج کی گئی اور یہ کہا گیا کہ مسلمانوں کے اس اقدام سے نفتر پھیل سکتی ہے ۔

 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  اسے گاؤں والوں کا تعصبانہ روّیہ قرار دیا  جا رہا ہے ۔

 

رپورٹ کے مطابق، گرفتار کیے گئے تمام مسلمان افراد مقامی ہیں، جن میں سےاب تک 16 کے نام سامنے آئے ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : نئی دہلی خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+