پرتگال میں غفلت کے باعث حاملہ خاتون کی موت پر وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پرتگال کی وزیر صحت مارٹا ٹیمڈونے غفلت کی بدولت حاملہ خاتون کی  موت پر اپنے عہدے سے ستعفیٰ دے دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگالی وزیر صحت نے عملے کی کمی کو پورا کرنے کی خاطر پرتگال کے سب سے بڑے اسپتال میں مہیا ہنگامی سروس کو بند کرکے مریضوں کو شہر کے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ مریضوں کی ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقلی کے دوران ایک 34 سالہ حاملہ خاتون جو کہ بھارتی سیاح تھی، کو دل کا دورہ پڑا۔

 

رپورٹس کے مطابق اسپتال منتقل ہونے کے بعد مذکورہ خاتون کو وارڈ میں رکھ کر ہنگامی سیکشن کرنا پڑا جس کے نتیجے میں خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس حادثے کے دوران قبل از وقت پیدا ہونے والا نومولود بچہ  بچ گیا۔

 

دوسری جانب یہ واقع میڈیا پر نشر ہونے کے بعد وزیر صحت نے فوری طور پر اپنا استعفیٰ  پرتگال کے صدر کو بھجوا دیا ۔

 

واضح رہے کہ نئے وزیر صحت کی تعیناتی رواں ماہ 15 ستمبر تک کی جائے گی جبکہ مارٹا ٹیمڈو 2018 سے وزارت صحت کے عہدے پر فائز تھیں۔

 

مزید پڑ ھیں : چین نے مغربی ممالک کو دن میں تارے دکھا دیے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+