امریکہ ایران جوہری معاہدہ: اسرائیل کا جوبائیڈن کومعاہدہ نہ کرنے کا مشورہ
- 01, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکہ اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کے پیش نظر اسرائیل کے 5 ہزار سے زائد ریٹائرڈ سیکیورٹی افسران نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر ایران کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مجموعی تجربے اور مشاہدے کے مطابق یہ معاہدہ امریکا، اسرائیل اور عالمی امن و سلامتی کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واجح رہے کہ یہ خط اسرائیل کی تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سابق افسران کی طرف سے لکھ کر بھیجا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق اس خط میں کہا گیا ہے کہ اس جوہری معاہدے سے خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی اور دیگر ممالک بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے یا اس کے حصول کیلئے کوششیں شروع کر دیں گے جس سے خطے کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے ۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان 2015 میں ہونے والی نیوکلیئر ڈیل کی ہمیشہ مخالفت کی ہے،اسرائیل ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت میں نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ایران بھی جوہری ہتھیار بنانے کی ضد پر ڈٹ چکا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : پرتگال میں غفلت کے باعث حاملہ خاتون کی موت پر وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا
تبصرے