عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی سامنے آئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : غیر ملکی میڈیا کی رپوٹس کے مطابق عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس کمی کے بعد برینٹ خام تیل 92 اور ڈبلیو ٹی آئی 86 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا ہے ۔ماہرین معیشت کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام  تیل کی قیمت میں کمی کے بعد کئی ممالک کی  معیشت مستحکم ہو گی اور مہنگائی سے بھی نجات حاصل ہو گی ۔

 

یاد رہے کہ گیس کی قیمت 1 فیصد اضافے سے 9 ڈالر 23 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی ریکارڈ سطح پر  پہنچ چکی ہے ۔

 

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا جس کے باعث کئی مغربی ممالک کی معیشت بھی ڈگمگانے لگی تھی تاہم اب  جا کر مہنگائی  کو لگام  ڈل جا ئے گی ۔

 

مزید  پڑ ھیں : زیپورزیا پلانٹ کے معائنے کے دوران یوکرین کے حملہ آوروں کو روسی فوج نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+