فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،دو نوجوان شہیدجبکہ متعدد زخمی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کی افواج کی جانب سے حال ہی میں فلسطین کے  مغربی مقبوضہ کنارے پر  اشتعال انگیزی کی گئی جس کے نتیجے میں فلسطین کی عوام کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔

 

 نیوز ٹوڈے :  مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید  اور متعدد مقامی زخمی ہو ئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عرب میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسزنے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

 

رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوانوں کومقبوضہ مغربی کنارے میں گھروں پرچھاپوں کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی عمریں 25 اور26 سال تھیں۔

 

 اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینیوں پر تشدد کیا اور انہیں گرفتار کرلیا ۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائی میں فلسطینیوں کے گھروں کوبھی نقصان پہنچایا گیا۔

 

فلسطینی حکام کی جانب سے اسرائیل کے اس اقدام  کی مذمت کی جا رہی ہے  جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی اسرائیل کو ایک بڑا سرپرائز دیں گے۔

 

مزید پڑ ھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+