ڈاریا کی موت کے بعد راویل میگانووف کی اچانک موت سے ماسکو سمیت پورے روس میں سنسنی پھیل گئ

روس کے شہر ماسکو میں آج ولادیمیر پیوٹن کیلیے ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا پچھلے دنوں ان کے ایک قریبی عزیز الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی ڈاریا ڈوگین کی حادثاتی موت کے بعد یہ دوسری افسوس ناک خبر ہے جس نے ماسکو سمیت پورے روس میں سنسنی پھیلا دی ۔

 

خبر یہ ہے کہ پیوٹن کے ایک قریبی عزیز اور روس کی دوسری بڑی تیل کمپنی  لک آئل کے چیئرمین راویل میگانووف  کی اچانک موت واقع ہو گئ راویل میگانووف کا شمار پیوٹن کے قریبی اور پرانے عزیزوں میں ہوتا تھا اور ان کی اچانک موت سے پیوٹن کے احباب میں خوف پھیل گیا ۔

 

راویل میگانووف کی موت ماسکو کے ایک ہسپتال کی کھڑکی سے گرنے کی وجہ سے ہوئ حالانکہ وہ ہسپتال میں عام باقاعدہ معائنہ کروانے گۓ ہوۓ تھے  اور ہسپتال کی چھٹی منزل پر بنی ہوئ ایک کھڑکی سے وہ باہر گر گۓ اور موقعے پر ہی ان کی جان چلی گئ ۔

 

ہسپتال میں مکمل حفاظتی اقدامات ہونے کے باوجود یہ واقعہ کیسے پیش آیا اس کے متعلق ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا لیکن یہ کوئ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی روس کے کئ اہم  لوگوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں ۔

 

یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے لے کر اب تک روس کے ان لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے جنھوں نے اس جنگ میں کسی نہ کسی طرح پیوٹن کی مدد کی ہے راویل میگانووف جس کمپنی کے چیئرمین تھے اس کمپنی نے روس کے یوکرین پر حملے کی مخالفت کی تھی لیکن راویل نے اس وقت چپ سادھ لی تھی اور وہ یوکرین میں جنگ کے حمایتیوں میں تھے 2019 ء میں پیوٹن نے میگانووف کو اعزاز سے بھی نوازا تھا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+