یوکرین جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے روس کی دوسری سب سے بڑی آئل فرم کے چیئرمین راول میگنوف ماسکو اسپتال میں انتقال کرگئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین او رروس کی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے روس کی دوسری سب سے بڑی آئل فرم  کے چیئرمین راول میگنوفماسکو ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی  میڈیا رپورٹس کے مطابق راول میگنوف ماسکو کے اسپتال کی کھڑکی سے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن  زیادہ دیر تک وہ اپنی سانسیں نہ سنبھال سکے اور انتقال کر گئے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ آئل فرم کے جاری کردہ بیان کے مطابق راول میگنوف کا انتقال سنگین بیماری کے باعث ہوا ہے ۔

 

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راول میگنوف کی موت کا ماسکو کے اسپتال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،ان کی موت طبی وجہ سے ہو ئی ۔

 

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی آئل فرم لیوک آئل ان چند بڑی روسی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے یوکرین میں جاری روسی جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تا کہ معیشت کو بچایا جا سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ڈاریا کی موت کے بعد راویل میگانووف کی اچانک موت سے ماسکو سمیت پورے روس میں سنسنی پھیل گئ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+