بھارت میں حکمران سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ء سکھبیر کھٹانہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
- 02, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کی حکمران سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء سکبھیر کھٹانہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ۔
نیوز ٹوڈے : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھبیر کھٹانہ کو ایک گائوں میں کپڑے کی فیکٹری میں پانچ افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ، پولیس کے مطابق ان کے خلاف پو ری منصوبہ بندی کے ساتھ کام لیا گیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پولیس حکام کی جانب سے بیان دیا گیا کہ اس واقع میں ملوث افراد کا سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج سے لگایا جا رہا ہے اور جلد ہی پولیس کو تمام تر تفصیلات موصول ہو جائیں گی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ شروع ہونے سے پہلے فیکٹری میں موجود تمام لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے جس کی وجہ سے حملہ آوروں کو ان پر فائر داگنے کا موقع مل گیا ۔
پولیس افسر نے بتایا کہ فاَئرنگ کی وجہ سے سکھبیر زخمی ہو ئے تاہم ہسپتال لے کر جاتے ہو ئے ان کا انتقال ہو گیا ۔
مزید پڑ ھیں : یوکرین جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے روس کی دوسری سب سے بڑی آئل فرم کے چیئرمین راول میگنوف ماسکو اسپتال میں انتقال کرگئے
تبصرے