یوکرین نے زیپورزیا پلانٹ کے قریب جنگی مشقیں کر کے اپنے ساتھ ساتھ کئ اور ملکوں کو مصیبت میں ڈال دیا
- 03, ستمبر , 2022
روس اور یوکرین جنگ کو لے کر روس نے یوکرین کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر ایٹمی حملہ کر سکتا ہے اس کے بعد سے ہی یوکرین میں ایٹمی حملے سے نمٹنے کی تیاری شروع ہو گئ حالانکہ دو دن پہلے ہی روس کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ یوکرین میں روس کو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن دو دن بعد ہی آج روس نے پھر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے دی جس سے یوکرینی فوج کی نیندیں اڑ گئیں ۔
یوکرینی فوج نے روس کے ایٹمی حملے سے نمٹنے کیلیے تیاریاں تیز کر دیں اور ایک وڈیو میں یوکرینی فوج ایک خاص لباس پہن کر ایٹمی حملوں کا مقابلہ کرنے کی مشق کرتی دکھائ دی یوکرین نے دعوٰی کیا ہے کہ یہ سب تیاریاں اس لیے کی جا رہی ہیں کیونکہ روس کسی بھی وقت ایٹمی حملہ کر سکتا ہے ۔
زییلینسکی نے روس کے اس بیان کے ساتھ ساتھ روس کی فوج کے زیپورزیا پاور پلانٹ پر قبضے کو بہانہ بناتے ہوۓ ایٹمی حملوں کا مقابلہ کرنے کیلیے مشقیں بھی زیپورزیا پلانٹ کے قریب ہی کروائیں اس طرح زیلینسکی ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتے ہیں ایک تو روس کو ایٹمی حملوں سے روکنا چاہتے ہیں اور دوسرا روسی فوج کو زیپورزیا پاور پلانٹ سے ہٹنے کیلیے دباؤ بنانا چاہتے ہیں ۔
یوکرین کی فوج کا مقصد روسی فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنا کہ روسی فوج پوری دنیا کو ایٹمی جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہے اور دوسرا روسی فوج کو بدنام کرنے کی سازش ہے روس کا کہنا ہے کہ یوکرین زیپورزیا پلانٹ میں حالات بگڑنے کا ڈر دکھا کر اس معاملے میں دوسرے ملکوں کی مداخلت کروانا چاہتا ہے ۔
جنگ شروع ہونے کے ایک ہفتہ بعد ہی روس نے زیپورزیا پلانٹ پر قبضہ کر لیا تھا اس وقت سے ہی یوکرین پوری دنیا سے مدد مانگ رہا ہے اور اپیل کر رہا ہے کہ وہ روسی فوج کو وہاں سے ہٹانے میں یوکرین کی مدد کرے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
اسی لیے اب یوکرین نے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ وہ اس پلانٹ کے قریب ایک فوجی مشق کرے گا اور پلانٹ کے 30 کلو میٹر تک کے دائرے سے لوگوں کو ہٹا دے گا اور اس طرح یوکرینی فوج کو وہاں تعینات کرنے کا موقع مل جاۓ گا لیکن یوکرین سے قبضہ چھڑانے کے چکر میں زیپورزیا پلانٹ میں حالات بگڑ سکتے ہیں اور کئ ملک اس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں ۔
تبصرے