ایران نے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف دفاعی نظام متعارف کروا کر اسرائیل کو خبردار کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران نے کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف دفاعی نظام متعارف کروا کر اپنے مخالف ممالک کو خبر دار کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی نائب وزیر دفاع کی جانب سے بیان دیا  گیا  کہ کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات سے نمٹنے کا نظام 15 شہروں میں متعارف کرواچکے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک کے 51 شہروں کو ضروری آلات فراہم کر دیے ہیں۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ایرانی نائب وزیر دفاع مہدی فراہی کی جانب سے بیان دیا گیا کہ دفاعی نظام سے حیاتیاتی، تابکاری اور کیمیائی خطرات کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق سابق ایرانی وزیر دفاع نے گزشتہ سال ممکنہ کیمیائی حملوں کیخلاف تیاری رکھنے کا بیان دیا تھا۔

 

واضح رہے کہ ایران  اور  امریکہ کے درمیان جوہری معاہدہ    کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں  مگر امریکہ کا خطے  میں سب سے بڑا اتحادی  اسرائیل اس معاہدے کی حمایت میں   نہیں ہے ۔

 

 دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے دو ٹوک مئوقف سامنے رکھ دیا گیا ہے  کہ اگر معاہدے میں کوئی مسائل  پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران  جوہری ہتھیار بنا کر رہے گا ، ان کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں امن اور سلامتی چاہتے ہیں اسی لیے امریکا کے ساتھ مل کر اس معاہدے پر مذاکرات شروع کیے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : یوکرین نے زیپورزیا پلانٹ کے قریب جنگی مشقیں کر کے اپنے ساتھ ساتھ کئ اور ملکوں کو مصیبت میں ڈال دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+