ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ریاست کا دشمن قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ریاست کا دشمن قرار دے دیاہے ۔

 

نیوز ٹوڈے  : اس سے قبل امریکہ کی  قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست  پنسلوینیا میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن حکومت پر الزام عائد کیا کہ اختیارات کے غلط استعمال کی ایسی مثال امریکا کی تاریخ میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت  امریکہ کی عوام کے حقوق پامال کر رہی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکہ کے معروف سرمایہ کار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا کہ اس سے ایسا ردِ عمل سامنے آئے گا جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بائیڈن نے بطور امریکی صدر اب تک کی سب سے شیطانی اور نفرت انگیز تقریر کی جس سے لوگوں کے دلوں میں ان کی عزت اور احترام اب ختم ہو چکا ہے ۔

 

یاد  رہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتہا پسندی کی نمائندگی کرتے ہیں جو جمہوریت کی بنیادوں کے لیے خطرہ ہے،انہوں نے ماضی میں ہونے والے کیپیٹل ہل کے واقعے کا بھی ذکر کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایران نے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف دفاعی نظام متعارف کروا کر اسرائیل کو خبردار کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+