کینیڈا میں چاقو حملہ آوروں نے نۓ طریقہ واردات سے کئ لوگوں کو ہلاک کر دیا

آج کینیڈا میں  تیرہ مختلف مقامات پر جہاں عام لوگوں کا ہجوم  ہوتا ہے وہاں حملہ آوروں نے چاقوؤں سے حملے کیے ان حملوں میں موقعے پر ہی دس لوگ ہلاک ہو  گۓ اور پندرہ لوگ شدید زخمی ہوۓ پولیس کا کہنا ہےکہ ان حملوں میں جو افراد زخمی ہوۓ ہیں ان سے متعلق کوئ معلومات فراہم نہیں ہو سکیں کیونکہ ان زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔

 

کینیڈا میں واردات اور حملوں کے اس نۓ طریقے سے ملک بھر  میں  سنسنی اور خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ ان حملہ آوروں نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے اور ایک یا دو جگہوں پر نہیں بلکہ تیرہ مختلف مقامات پر ایک ہی وقت میں حملے ہوۓ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مجرموں کی کوئ بہت بڑی اور منظم جماعت ہے اور ان کا مقصد ملک میں خوف وہراس پھیلانا ہے کوئ خاص لوگوں کو ہلاک کرنا یا نقصان پہنچاناا ان کا مقصد نہیں بلکہ ان کے ہتھے جو چڑھتا ہے اسی پر وار کر دیتے ہیں اس لیے اس نۓ طریققہ واردات سے عام لوگ سہم گۓ ہیں ۔

 

کینیڈا کے حملہ آوروں کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئ ہے کہ یہ  چاقو باز حملہ آور کاروں میں بیٹھ کر گھوم رہے ہیں ان حملہ آوروں کے گروہ میں سے دو لوگوں کی تصویریں بھی کینیڈین پولیس کی طرف سے کینیڈین میڈییا میں جاری کی گئیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

 

پولیس کو ان مجرموں کی تلاش جاری ہے کینیڈین پولیس نے مجرموں کی تلاش کیلیے کئ ٹیمیں لگائ ہوئ ہیں کینیڈا جیسے ترقی یافتہ اور خواندہ ملکوں میں شمار ہونے والے ملک میں اس طرح کی وارداتیں رونما ہونے سے نہ صرف کینیڈا بلکہ پوری دنیا میں تشویش بڑھنے لگی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+