یورپ کے لیے خطرے کی گھنٹی ،روسی کمپنی گیز پروم نے یورپ کو گیس کی فراہمی روک دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی روسی کمپنی نے صرف 3 دن کیلئے مرمت کے نام پر بند نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو گیس کی سپلائی روک دی .

 

نیوز ٹوڈے : اس حوالے سے روسی گیس فراہم کرنے والی کمپنی گیزپروم کی جانب سے اعلان کیا  گیا کہ اس کے سسٹم کی خرابی ابھی دور نہیں ہوئی اور اب نامعلوم مدت تک کیلئے یہ پائپ لائن بند ہی رہے گی ،جس کا مطلب ہے کہ روس کی جانب سے یورپ کو گیس کی فراہمی ممکنہ طور پر روک دی گئی  ہے ۔

 

یاد  رہے کہ روس نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن یکم سے تین ستمبر تک یعنی 3 دن کیلئے مرمت کیلئے بند کی جا رہی ہے ۔

 

واضح رہے کہ روسی کمپنی کی جانب سے یہ کام اس سال میں دوسری مرتبہ ہوا تھا جس پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ روس یہ پائپ لائن مقررہ وقت پر نہیں کھولے گا اور یورپی ممالک اس اقدام سے کئی حد تک متاثر ہو سکتے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : روس کے گیس نہ بحال کرنے کے فیصلے سے خطرہ  درپیش ہے کہ اب جرمنی کو گیس نہیں ملے گی ،تاہم اس سال کا سرد موسم جرمنی کے لیےنقصان دہ  ثابت ہو سکتا ہے ۔

 

واضح رہے ک کہ اس اقدام کے بعد گیس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔

 

مزید پڑ ھیں  : کینیڈا میں چاقو حملہ آوروں نے نۓ طریقہ واردات سے کئ لوگوں کو ہلاک کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+